قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم رہنماء تھے۔ انہوں کی بے لوث خدمت اور جدوجہد کی وجہ سے آج ہم آزاد ملک میں آزای کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ڈی سی شگر

شگر(عابدشگری) قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم رہنماء تھے۔ انہوں کی بے لوث خدمت اور جدوجہد کی وجہ سے آج ہم آزاد ملک میں آزای کی زندگی گزار رہے ہیں۔پاکستان کی تعمیر و ترقی صرف قائد اعظم کی وژن اور ان کے رہنمائے اصولوں پر عمل کرکے ممکن ہے۔ آج ہمیں پھر سے متحد ہوکر قائد اعظم محمد علی جناح کی خواب کو سچ کر دکھانے کی ضرورت ہے۔شگر انتظامیہ 2018کو قائد کے سال کے طور پر منائیں گے ۔تمام محکموں سے مل کر قائد کے فرمودات پر عمل کرکے مثال قائم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کی تقریب سے خطا کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر یاجوکیشن محمد نذیر شگری نے کہا۔ہائی سکول شگر میں منعقدہ یوم ولادت بابائے قوم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف قائد سے محبت کرکے اور ان کا دن منانے سے ہماری زمہ داری پوری نہیں ہوتی اس لئے چآئیے قائد کے فرموداد پر عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ ضلع شگر کی انتظامیہ 2018کو قائد کے سال کے طور پرمنائیں گے اور ہر ادارے میں قائد فرمان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نذیر نے کہا کہ قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سچ بولنے اور وقت کی پابندی میں قائد اعظم کا ثانی کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ تاریخ کے مطالعے کو اپنا شعار بنائیں تاکہ طلبا کو تاریخ سے بھی روشناس کرسکیں انہوں نے کہا کہ قائد کے فرمودات کو عملی نمونہ بناتے ہوئے اپنے تبدلی لانے کی ضرورت ہے اگر قائد اعظم کے اصولوں کؤ اپنانے کے لئے کوشش نہ کرئیں تو اس طرح کے دن منانا صرف قائد کے روح کو تڑپانے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔اس سے پہلے ڈی سی آفس شگر مین پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc