پسماندہ گاوں تھک کوٹ کے طالب علم نے چلاس سن رائز اسکول چلاس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلیا۔

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس سن رائز پبلک سکول کے سیکنڈ ٹرم امتحانات کے نتایج کا اعلان کر دیا گیا ۔سیکنڈ ٹرم امتحان میں جماعت ہفتم کے طالب علم خبیب الرحمن ولد محمد جمیل نے 700میں سے 672نمبر حاصل کرکے کلاس میں پہلی پوزیشن اور پورا سکول ٹاپ کیا ہے ۔طالب علم خبیب الرحمن کا تعلق ضلع دیامر کا پسماندہ گاوں تھک کوٹ سے ،طالب علم خبیب الرحمن ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق اور سینئر صحافی عمرفاروق فاروقی کے بھتیجا ہیں ۔طالب علم خبیب الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے مشفق اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعا وں کا نتیجہ ہے ،وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc