کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ،اقلیتی پاکستان کا مان ہیں۔ چیرمین زکوۃ کمیٹی

چلاس(ابن نعیم سے)چیرمین زکواۃ کمیٹی دیامر سید اسلم شاہ اور چیف آفیسر بلدیہ قادر خان نے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ،اقلیتی پاکستان کا مان ہیں ان کے ساتھ خوشیاں اور غم سانجھے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلاس میں مسیحی برادران کی طرف سے کرسمس ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا ۔اس موقع پرچیف آفیسر بلدیہ قادر خان اور چیرمین زکواۃ و عشر سید اسلم شاہ نے مسیح بلدیہ ملازمین میں تحائف اور عیدی تقسیم کیا ۔اس سے قبل کمشنر دیامر وحید شاہ اور ایڈیشنل ڈی سی ظہور علی مری نے مسیحی برادری کے اس طہوار کے موقع پر ان کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور چلاس میں مسیحی برادری کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc