مرکزی انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کال پر دیگر اضلاع کی طرح گانچھے میں مکمل شٹرڈاون اور پہہ جام ہڑتال۔

انچھے ( نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کال پر گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح گانچھے میں مکمل شٹرڈاون اور پہہ جام ہڑتال آج بھی جاری رہا اور خپلو میں بازار کمیٹی اور فلاحی کمیٹی کے زیر اہتمام پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ غلام حسین ، مولانا محسن علی ، شیخ حسن اور خادم حسین اشراقی نے کہا کہ حکومت ناجائز ٹیکس کو فوری ختم کریں حکومت عوام کو آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مزید مشکلات میں ڈال رہے ہیں آئینی حقوق دئیے بغیر کسی قسم کی ٹیکس لاگو کرنا سراسر ظلم ہے حکومت جھوٹ پے جھوٹ بولنے کی بجائے ٹیکس کو ختم کیا جائے مقریرین نے منتخب نمائندوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ عوام نے ووٹ دے کر ان نمائندوں کو عوام کی حقوق کی حفاظت اور حقوق دلانے کے لِے اسمبلی میں بیھجا تھا مگر یہ مفاد پرست عوامی نمائندے اپنی مراعات کے بچانے کے لئے عوام کی حقوق پر سودا کر رہے ہیں جلسے میں مرکزی قیادت کی کال پر گلگت جانے کا اعلان کیا اس موقع پر مرکزی انمجن تاجران گلگت بلتستان کور کمیٹی کے ممبر محمد اشرف نے کہا کہ حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہے ہیں پورا گلگت بلتستان جام ہے اور حکومت کے اعلی حکام لاہور میں عیاشی میں مصروف ہیں حکومت اگر چاہیے تو ایک دن میں تمام ٹیکس کو ختم کر سکتے ہیں جب تک تمام ٹیکس ختم نہیں کر سکتا احتجاج جاری رہیں گے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc