دنیا میں وہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں جن کے پاس علم ہو۔ جو قوم زیور علم سے آراستہ نہ ہو اس کی کوئی حیثیت اور قدر وقیمت نہیں ہوتی۔ گرلز اسکول سیسکو میں مقررین کا خطاب

شگر(عابدشگری)گورنمنٹ پرائمری اسکول اور خیر العمل گرلز مڈل اسکول سیسکو کے سالانہ امتحانات کے نتائج اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں اسکولوں کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ سمیت کثیر تعداد میں عمائدین اور سرکردگان علاقہ نے شرکت کی۔تقریب سے مولانا علی رضا صالحی ،مولانا محمد حسن کریمی،ڈاکٹر ولی فاضلی اور محمد سجاد دانش نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں جن کے پاس علم ہو۔ جو قوم زیور علم سے آراستہ نہ ہو اس کی کوئی حیثیت اور قدر وقیمت نہیں ھوتی اور وہ ترقی کی دوڑ میں سب سے پیچھے رہ جاتی ھے۔ مقررین نے کہا کہ طلبہ اپنی پوری توجہ تعلیم اور نصابی سرگرمیوں پر رکھیں اور غیر ضروری سرگرمیوں میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ تقریب کے اختتام پر ھر کلاس کے پوزیشن ھولڈرز اور شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ دارالابلاغ والارشاد پاکستان کی جانب سے بھی بہترین کارکردگی اور اچھے رزلٹ پر اساتذہ اور طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوزا گیا۔عمائدین نے بچوں کی حوصلہ کرنے پر ادارے کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc