غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا ظلم ہے،حکومت فوری طور ٹیکس ایڈاپشن 2012کو فوری ختم کریں۔ عدیل شگری

شگر(عابدشگری)تحریک انصاف شگر کے صدر انجینئر عدیل شگری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نہ کوئی انڈسٹری ہے اور نہ ہی کسی قسم کے بڑے کاروبار ہے۔ غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا ظلم ہے۔حکومت فوری طور ٹیکس ایڈاپشن 2012کو فوری ختم کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پچھلے ستر سالوں سے وفاقی حکومتوں کی جانب سے متنازعہ قرار دیکر ہر قسم کی سہولیات ،مراعات اور حقوق سے یکسر محروم رکھا ہواہے۔ یہاں نہ کسی قسم کی انڈسٹری کو وجود ہے اور نہ ہی بڑے کاروبار ہے۔اس کے باؤجود غرین عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا ظلم ہے۔ تحریک انصاف صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی عوام پر ٹیکس نافذ کرنے کی ہر اقدام کی بھرپور مذمت اور مخالفت کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اور سابقہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام سے حقوق چھیننے پر تلے ہوئے ہیں۔تحریک انصاف گلگت بلتستان کی عوام پر کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔اور عوام کیساتھ احتجاج میں شامل ہونگے ۔انہوں نے صوبائیا ور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ فوری طور ٹیکس ایڈاپشن2012کو ختم کریں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc