نواز شریف یکجہتی ریلی کا رنگ پھیکا ،نون لیگ گلگت بلتستان کے کئی اہم رہنما رقص کرتے کرتے قیمتی موبائلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسلام آباد( نامہ نگار) نواز شریف یکجہتی ریلی کے دوران مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے رہنما رقص میں اس قدر مدہوش ہوگئے کہ انہیں جیب سے موبائل نکالتے ہوئے بھی پتہ نہیں چلا۔ اس مدہوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے وزیر اعلیٰ کے مشیر فاروق میر،رکن قانون ساز اسمبلی ارمان شاہ،وزیر اعلیٰ کے بھائی عطاالرحمن،مرکزی رہنما طاہر شگر سمیت سات کارکنوں کے موبائل چوری کر لئے۔ اس واقعے کو لیکر سوشل میڈیا پرخوب جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc