گلگت بلتستان کی اہم خبروں کو الیکٹرانک میں نشر نہ ہونے کی اصل وجہ کیا ہے۔حقائق کا پردہ چاک۔

سکردو( ڈسٹرک رپورٹر) انجمن تاجران سکردو کے سیکرٹیری جنرل کاچو احمد شگری نے یاد گار شہداء سکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے میڈیا رپورٹر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے میڈیا رپورٹر ہر موقع پر عوام کو بروقت خبریں پونچانے کیلئے مسلسل کوششیں کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے رپورٹر رز بڑی بڑی خبریں بناکر ادارے کو دینے کے باوجود وہاں پر موجود حکومتی نمانئدے پیمرا کے ذریعے ہماری خبروں کو محاذ علاقے کی خبر کہہ کر ٹی وی پر نہیں چلانے نہیں دیتے۔ اُنکا کہنا تھا دنیا کا دستور ہے کہ محاذ علاقے کے عوام کو مطمئن رکھیں اُنکے مسائل اولین ترجیحات کی بنیاد پر حل ہو لیکن حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام جو ہر موقع پر پاکستان فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہرموقع پر دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ غدار حکمران محاذ علاقے کے عوام کو مسلسل احتجاج کیلئے مجبور کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے مسائل کا پاکستان کے میڈیا میں کوریج نہ دینے میں حکمران براہ راست ملوث ہیں لیکن یہ سوشل میڈیا کی مہربانی ہے کہ ہمارے مسائل کی خبریں اب دنیا کے ہر کونے تک پونچ رہی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc