شگر میں جنگلات پیدا کرنے مواقع بہت ہے اس شعبے پر توجہ دیا جائے تو ضلع شگر جنگلات کے لحاظ سے خود کفیل ضلع بن سکتا ہے۔ ڈی ایف او شگر

شگر(عابدشگری)ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر شگر محمد عیسیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات شگرمیں جنگلات کی افزائش کے لئے پر عزم ہیں اور شگر میں جنگلات پیدا کرنے مواقع بہت ہے اگر زرہ برابر اس شعبے پر توجہ دیا جائے تو ضلع شگر جنگلات کے لحاظ سے خود کفیل ضلع بن سکتا ہے۔ اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگر میں موجود وسائل کو استعمال کرتے ہوے شگر میں جنگلات کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا جاسکتا ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات درختوں کی دیکھ بھال اور اسے محفوظ بنانے کے لئے اپنے تمام اختیارات کو بروے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کا قانون موجود ہے لیکن اس پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی مرضی سے نالہ جات میں درختوں کے بے دریغ کٹائی میں مصروف ہیں جس پر ہم نے نوٹس لیا ہے اور عوام میں آگاہی مہم چلا کر ان درختوں کو محفوظ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ درخت معاشرے کا حسن ہونے کے ساتھ قدرتی آفات سے ہونے والی نقصانات کا تدارک بھی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا جنگلات ہم سب کاقیمتی اثاثہ ہے ۔اس کی بے دریغ اور غیر مناسب کٹاؤ کی وجہ سے جنگلات تباہی کے دہانے پر پہنچا ہوا ہے۔اس کی روک تھام کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اقدامات کررہے ہیں۔جنگلات ختم ہونگے تو اس خطے میں تباہی آسکتی ہے۔ جنگلات ماحول کو معتدل رکھنے کیساتھ ہماری بقاء کیلئے سب سے اہم ہے۔ آج کل موسم میں غیر یقینی تبدیلی جنگلات کی بے دریغ کٹاؤ کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ہماری کرہ ارض خصوصا گلگت بلتستان کی خوبصورتی جنگلات اور پودوں کی وجہ سے ہیں۔ محکمہ جنگلات اور عوامی اشتراک سے آئندہ سال ضلع بھر میں ہزاروں پودے لگائیں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc