شگر یونین آف جرنلسٹ کا ایک اہم اجلاس ، عابدشگری پریس کلب شگر کا صدر اور علی نقی جنرل سیکریٹری منتخب۔

شگر( نامہ نگار)عابدشگری پریس کلب شگر کا صدر اور علی نقی جنرل سیکریٹری منتخب۔ شگر یونین آف جرنلسٹ کا ایک اہم اجلاس شگر میں منعقد ہوئی جس میں شگر کے عامل صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شگر میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر گفتگو کی گئی۔تمام صحافیوں کی مشاورت سے اجلاس میں شگر پریس کلب کی قیام کا اعلان کیا گیا۔اور متفقہ طور پر عابدشگری کو عبوری طور ایک سال کیلئے پریس کلب شگر کا صدر جبکہ علی نقی شگری کو جنرل سیکریٹری منتخب کردیاگیا۔جبکہ ایک سال بھی پریس کلب کی آئین اور ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد انتخابات کے ذریعے صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب کرینگے۔ نو منتخب صدر اور جنرل سیکریٹری نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا صحافیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پوری طرح اترنے کی کوشش کرینگے جبکہ شگر پریس کلب کو صحافیوں کی مسائل اور حقوق کی حصول کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرینگے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc