گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد نے مسلسل ہڑتال سے تنگ آکر اہم قدم اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد( بیورو رپورٹ) اسلام آباد راولپنڈی میں کام کرنے والے گلگت بلتستان کے صحافیوں کی تنظیم گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم نے گلگت بلتستان میں ٹیکس کے خلاف مسلسل عوامی احتجاج کے باعث عوامی پریشانیوں اور مسلہ حل نہ ہونے پر وفاق حکومت سے براہ راست اس مسلے کی حل کیلئے نوٹس لیکر مسلے کو جلد حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ تنظیم کی جانب سے بہت جلد اس مسلے کی حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ اُنکے اس  درخواست پر کوئی ایکشن ہوتا ہے یا ماضی کے قانون ساز اسبملی کے متفقہ قرادادوں کی طرف ردی ٹوکری کی نذر ہوجاتی ہے وقت آنے کا پتہ چل جائے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc