سکردو میں بریک کے بعد پھر برفباری شروع

 

سکردو(زاہدحلیم) سکردو میں 20گھنٹے کے وقفے کے بعد برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ راستے بند ہونے کے باعث 90فیصد بالائی علاقوں کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔19اور 20دسمبر کی درمیانی شب شروع ہونے والا رواں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ 20گھنٹے کے وقفے کے بعد پھر شروع ہوگیا۔ اس دوران میدانی علاقوں میں 6انچ جبکہ بالائی علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ شہری اور نشیبی علاقوں میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں، سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکل رہے جبکہ تمام بالائی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ پچھلے دوروز سے جاری برفباری اور موسم کی خرابی کے باعث قومی ائیرلائن کی پرواز یں آج دوسرے روز بھی منسوخ ہوگئیں۔ دوسری جانب برفباری سے بچے اور منچلے خوش ہوگئے ہیں اور گھروں سے نکل کر سکیٹنگ اور دیگر کھیلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc