حکومت بوکھلاہٹ کا شکار،عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے رہنماوں پرگلگت میں حملہ،تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش۔

گلگت( پ،ر) عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے گلگت پریس کانفرنس کے فورا ممبران پر حملہ۔ ممبر کور کمیٹی راجہ میر نواز میر نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ہم باہمی اتحاد کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے رخصت ہورہے تھے اتنے میں وزیر اعلیِ کے کچھ حمایتوں کے ممبران پر حملہ کردیا جس کا مقصد غیر قانونی ٹیکسز کی نافذ کے حوالے سے عوامی اتحاد کو کمزور کرنا تھا۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس قسم کے حربوں سے عوامی تحریک ختم ہونے کے بجائے اور مضبوط ہوجائے گا لہذا 21 تاریخ کے بعد ٹیکس مخالف تحریک کا آغاز حتمی ہے اور انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی اس حوالے سے ایک ہی پیج پر ہیں لیکن کچھ حکومت زرخرید صحافیوں کی جانب سے تحریک کو ناکام بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر منفی پروپگنڈہ کیا جارہا ہے عوام اُن عناصر کے کسی بھی پروپگنڈے پر یقین نہ کریں اور ذہنی طور پر اپنے حقوق کی جدوجہد کیلئے تیار رہیں۔

 

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc