اہلیان بلتستان غیر قانونی طور پر نافذ ٹیکسز کے خلاف ڈٹ گئے۔ تحریک منطقی انجام تک پونچانے کا اصولی فیصلہ۔

سکردو ( نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان کونسل اور وفاق پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی طور پر تسلم شدہ متنازعہ گلگت بلتستان پر غیر قانونی ٹیکسز کی نفاذ کے خلاف انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے سکردو میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چاروں اضلاع سے سیاسی، مذہبی،سماجی اور طلباء تنظیموں کے علاوہ تمام مسالک کے علمائے کرام بھرپور نمائندگی کی اور غیرقانونی ٹیکس کے خلاف جاری تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ رہنما مجلس وحدت المسلمین ممتاز عالم دین آغا علی رضوی اور صدر انجمن تاجران سکردو غلام حسین اطہر نے قومی کاز کیلئے کانفرنس میں شریک ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکمران حقوق دلانے کیلئے اختیار نہیں رکھتے اُنہیں اپنے مفادات اور مراعات کو حلال کرنے کیلئے متنازعہ خطے پر کسی بھی صورت میں ٹیکس نافذ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc