قبلہ اوّل کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے ، ،بیت المقدس کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے ۔مولانا علی رضا ناصری

شگر(پ ر) صدر شیعہ علماء کونسل گلشن اقبال کراچی معروف عالم دین مولانا علی رضا ناصری نے کہا ہے کہ قبلہ اوّل کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے ، ،بیت المقدس کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے ۔بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے نتائج بہت خطرناک ثابت ہونگے۔ اور ہم قبلہ اول کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان احمقانہ اقدام ہے، امت مسلمہ کو متحد ہوکر استعماری، صیہونی اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، امریکی منافقانہ اور دہرا کردار کھل کر سامنے آگیاہے، مسلم حکمران بھی خواب غفلت سے جاگیں، او آئی سی کو بھی اب متحرک کر دار ادا کرنا ہوگا،اسلامی ممالک اتحاد کی ترجیحات بھی واضح کرنا ہونگی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc