ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ڈی سی ہاؤس کا دورہ ۔ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

شگر(پ ر) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ڈی سی ہاؤس کا دورہ ۔ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایکسین شگر اور ایس ڈی اوز سے تعمیراتی کاموں کے بارے میں سوالات کئے۔تعمیراتی کاموں میں معیار میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لہذا شگر میں جتنے زیر تعمیر منصوبوں کا تھرڈ پارٹی کے ذریعے تصدیق اور معیار چیک کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین نے پیر کے روز زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر اور ڈی سی ہاؤس کا دورہ کیا۔انہوں نے زیر تعمیر کمپلیکس اور ہاؤس میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسین شگر اور دونوں ایس ڈی اوز بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے متعلقہ انجینئروں کا تعمیراتی کاموں کے حوالے سے مختلف سوالات کئے جبکہ ان کاموں میں معیار کو بہتر بنانیکی ہدایت کی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی وقت سے پہلے تکمیل کی مراحل میں پہنچنے پر انجینئروں کی تعریف کی۔اور ہدایت کی تعمیراتی کاموں میں تیزی لاکر فوری طور مکمل کریں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc