بی آر ایس پی کی خاتون زونل منیجر کا ضلع نگر ووکیشنل سینٹر زکا تفصیلی دورہ ، مالی اور تیکنیکی معاونت فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی

نگر ( بیورو رپورٹ) جی بی آر ایس پی کی خاتون زونل منیجر کا ضلع نگر کی تینوں ووکیشنل سینٹر کا تفصیلی دورہ ،تمام تینوں سینٹر ز کو مالی اور تیکنیکی معاونت فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی خصوصی دعوت پر ضلع نگر کے دورے پر وکیشنل سینٹر چھلت ،غلمت اور نگر خاص کا تفصیلی دورہ کیا ۔ انہوں نے سینٹر میں ہنر سیکھنے والی طالبات سے براہ راست معلومات بھی حاصل کی ،سینٹر میں سہولیات کی عدم دستیا بی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔جی بی آر ایس پی وفد کا کہنا تھا کہ ضلع نگر کے تینوں سینٹروں کی مالی اور تیکنیکی معاونت کے حوالے سے وہ اپنی رپورٹ جنرل منیجر جی بی آر ایس پی کے جنرل منیجر کو ارسال کریں گے رپورٹ کی منظوری کے بعد تینوں تربیتی اداروں کو مشینری اور فرنیچر کی فراہمی کرے گا۔انہوں نے مذید بتایا کہ ان اداروں کو خود انحصاری کی طرف لی جانے کی کوشش کی جائے گی۔پروگرام کے مطابق زیر تربیت طالبات کی بنائی ہوئی اشیاء کو مارکیٹ کرنے کے لئے بھی اقدامات لئے جائیں گے ۔ اور ان اداروں سے حاسل ہونے والی آمدنی ان ادار ے ، زیر تربیت طالبات اور تربیت دینے والے افراد کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ ان سینٹرز میں بننے والی مصنوعات کو مارکیٹ کرنے کے لئے خواتین مارکیٹ کا قیام عمل می لایا جائے گا،اس مار کیٹ سے لوگ ان اشیاء کی خرد و فرخت کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نگر نے کہا کہ ضلع نگر میں انشاء اللہ ان سینٹر ز کو جی بی آر ایس پی کی شمولیت سے خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے ہر قسم کے اقدامات لئے جائیں گے اور فنی تربیت کے بہترین ادارے بنائے جائیں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc