سیکورٹی کی صورت حال پر آرمی چیف نے ملکی تاریخ میں پہلی بار اہم فیصلہ کرلیا۔

لاہور(آن لائن نیوز ڈسک) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر 19 دسمبر کو سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔سیکرٹری سینیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کو سینیٹ کمیٹی کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بنائے جانے والی حکمت عملی اور امریکی کردار پر ان کیمرا بریفنگ دیں گے۔اعلامیے کے مطابق سینیٹ چیمبر ہال میں منگل کے روز صبح 10 بجے سینیٹ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوگا جس میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی ملٹری آپریشن بریفنگ دیں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc