روبینہ کریمی نے ایم بی بی ایس کے لئیےکنگ ایڈورڈ میں ایڈمیشن حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا.اے ایس او اولڈینگ کھرمنگ

کھرمنگ(ذیڈ اے کھرمنگی) اے ایس او اولڈینگ کھرمنگ کے مرکزی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر امتیاز اصغر اے ایس او ہاوس روالپنڈی اسلام آباد میں ہوا جس میں سابق صدر مظاہر کریمی روالپنڈی اسلام آباد یونٹ کے صدر الطاف حسین ‘ اے ایس او یوتھ پروگرام کے چیرمین احمد حسین سمیت علاقے کے طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.اجلاس میں دختر اولڈینگ کھرمنگ روبینہ کریمی کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں ایڈمیشن ‘القلم پبلک اسکول سکردو و اولڈینگ کے بہتر تعلیمی نتائج پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کر دی.انہوں نے نوجوان نسل خاص کر اعلیٰ تعلیم یافتہ جوانوں سے کہا کہ وہ قومی خدمات کو اپنا شعار بناتے ہوئے قومی تعلیمی’سماجی و معاشی ترقی میں معاون بنے.احمد حسین حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو اپنے اردگرد نظر رکھنے کی ضرورت ہےاور اپنے قیمتی وقت کو پہیچان کر استعمال کریں .تاکہ کامیابی آپ کا مقدر بن سکے.اجلاس سے مظاہر کریمی اورالطاف حسین نے کہا کہ طالب علموں کو چاہیے کہ وہ مخصوص شعبے جات چنے کے بجائے دوسرے فیلڈ میں بھی جانے کی کوشش کرئے.چونکہ یہ دور ملٹی فنکشن دور ہے اور دوسرے تمام شعبوں کی ڈیمانٹ بھی وقت کے حساب سے بڑھ رہے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc