پیپلزپارٹی کے دور میں گلگت بلتستان سے سابق صدر آصف علی زرداری کے اکاونٹ کتنا پیسہ جاتا تھا ڈپٹی اسپیکر نے اہم انکشاف کردیا۔

گلگت (نامہ نگار خصوصی ) رہنما مسلم لیگ نون اور ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان نے لوکل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گریڈ ون کی بھرتیوں کیلئے تین لاکھ میں سے فی بھرتی ایک لاکھ زرداری کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے جاتے تھے ،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جعلی دستخطوں اور جعلی سٹمپ کے ذریعے بھرتیاں کرنیوالے آج جیلوں میں سزائیں بھگت رہے ہیں ، جب سے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے بھرتیوں میں ایک سیکنڈرل بھی سامنے نہیں آیا ہے ۔ اگر کسی بھی محکمے میں بھرتیوں کے حوالے سے کرپشن کے ٹھوس شواہد ہیں تو پیش کئے جائیں حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لے گی ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc