ضلع نگر چھلت بجلی گھرکے مشین مرمت اوربحالی کے پہلے ہفتے میں ہی ایک بار پھر خراب ہو گیا،بدترین لوڈشیڈنگ

نگر ( این این آئی نیوز) ون میگا واٹ چھلت کی مشین مرمت اوربحالی کے پہلے ہفتے میں ہی ایک بار پھر خراب ہو گیا ۔ لوڈ شیڈنگ میں مذید اضافہ ،بتایا جاتا ہے کہ مشین مین کوئی ہلکی پھلکی خرابی ہے جس کی مرمت کے لئے مشین کو گلگت منتقل کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ون میگا واٹ چھلت پاور ہاؤس میں مشین کی خرابی کے سبب دو ہفتے تک عوام کو بدترین لوڑ شیدنگ کے اندھیروں میں رکھا گیا تھا ۔ مشین کی خرابی دور کر کے ایک ہفتے چلا لی گئی تھی کہ دوبارہ مشین خراب ہونے کے سبب عوام کو بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند کر لی گئی تھی ۔ شام کے وقت دوسری مشین سے بجلی تو ایک علاقے کو دے دی گئی لیکن زرایع نے بتایا کی دوسری مشین کو ایک مرتبہ پھر گلگت شفٹ کیا گیا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ ایگزیکٹیو انجینئیر واٹر اینڈ محمد صادق کب تک عوام کو بجلی کی آئندہ طے شدہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کر نے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ تا ہم ایگزیکٹیو انجینئیر سے اس سلسلے میں ان کا موقف جاننے کے لئے ٹیلی فون رابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ اس سال محکمہء تعمیرات عامہ نگر نے ون میگا واٹ چھلت پاور ہاؤس سے لوڑ شیڈنگ کا ایک بہترین شیڈول دیا گیا ہے لیکن مشینوں کی بار بار خرابی سے عوام کو ایک ہی مشین سے بجلی فراہم کرنے کے سبب غیر اعلانیہ لوڑ شیڈنگ بدترین صورت اختیار کر گئی ہے۔ بحر صورت مشینوں کی خرابی گلگت لانے لے جانے والی صورتحال عوام کے صبر کے پیمانے کو لبریز بھی کر سکتا ہے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc