ایگزیکٹیو انجینئر نگر کا چھلت آر سی سی برج کی تعمیراتی کام کا اچانک دورہ ، ٹھیکیداروں کو کام میں مزید بہتری کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردی ۔

نگر ( اقبال راجوا) ایگزیکٹیو انجینئر نگر اقبال حسین شیر الیاٹ کا چھلت آر سی سی برج کی تعمیراتی کام کا اچانک دورہ ،منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکیدار بھی آن واحد میں پہنچ گئے ، دونوں ٹھیکیداروں کو کام میں مزید بہتری کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ اچانک دورے سے منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکیدار نے کام میں تسلسل اور ایگزیکٹیو انجینئیر کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ۔ علاقے کے عمائدین نے اہم منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور محکمہء تعمیرات عامہ کی کام پر نگرانی پر ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایگزیکٹیو انجینئیرنے آر سی سی پل اطراف میں سٹیل بار لگانے کے بدلے دوسری طرح کسی خوبصورت طریقے سے تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے پل کے گارڈر کو محفوظ رکھنے والی دیوار کے ساتھ پتھر کی بھی دیوار تعمیر کر کے اس کے پشتے کو محفوظ رکھنے اور اس پر سلیب بچھانے کی بھی ہدایت کی ۔ ٹھیکیدار اور عوام نے ایگزیکٹیو انجینئیر سے مطالبہ کیا کہ پل کی وسعت کو بڑھانے کے لئے ہو سکے تو اقدامات لئے جائیں تاکہ پیدل راہگیروں کو پل کراس کرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc