شگر کے نواحی گاؤں میں9 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل غریب محنت کش چھت سے گِر کر جان بحق۔

شگر(عابدشگری)شگر کے نواحی گاؤں تھگموں میں9 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل غریب محنت کش چھت سے گِر کر جان بحق۔ محنت کش عیسیٰ چھت سے گرنے سے سرپر شدید چوٹ آنے کی وجہ سے اجنبر نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق شگر کے نواحی گاؤں تھگموں کے رہائشی غریب محنت کش مزدوری کی غرض سے مدرسے کی چھت پر شیٹ لگارہے تھے۔ جہاں سے کام کرنے کے دورانے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے چھت سے نیچے فرش پر گر گیا۔ جنہیں فوری طور سکردو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں سے ڈاکٹروں کی فوری طور اسلام آباد ریفر کردیا تھا ۔ تاہم وہ زخموں کی اتب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔ مرحوم کیس رپر شدید چوٹ آئی تھی اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا۔مرحوم 9بچوں کا باپ تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا۔اور تمام بچے نابالغ اور چھوٹے چھوٹے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc