سکردو میں مقامی فنکار پولیس گردی کا شکار، بدترین تشدد سے بے حال۔

سکردو( پ،ر) بلتستان کے نامور مزاحیہ فنکار علی کا ظم گولڈن پر حسین آباد تھانہ کے پولیس نے بدترین تشدد۔ تفصیلات کے مطابق نامور بلتی مزاحیہ فنکار کو پروسی سے معولی نوعیت کے جھگڑے پر تھانہ حسین آباد کے محرر عنایت حسن نے ایک بیان کے بہانے تھانہ بُلا کر شدیدہ تشدود کیا اور جس کے باعث فنکار کے کمر میں سخت تکلف ہوا ہے۔ پولیس نے فنکار علی کاظم گولڈن کو کئی گھنٹے تک شدید سردی میں حوالات میں مجرموں کی طرح رکھا کر ذہنی اذیت کا شکار بنایا۔ یاد رہے کیا علی کا ظم گولڈن بلتستان کے نامور فنکار ڈرامہ رائٹر اور تبت بلتستان آرٹس کونسل کے بانی چیرمین ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایک فنکار کے ساتھ یہ ظلم لمحہ فکریہ ہے جنہوں نے زندگی بھر بلتستان کے کلچر کے لئے کام کیا یہ سلسلہ جاری رہا تو بلتستان میں فنکاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی بلتستان کے تمام فنکار ڈی آئی جی بلتستان آئی جی گلگت بلتستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے پولیس گردی میں ملوث محرر اور دیگر عملے کے خلاف تحقیق کر کے کاروائی کی جائے اور علی کا ظم گولڈن کو فوری انصاف فراہم کی جائے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc