ضلع نگر میں کچے سڑک کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر سے گندم لاد کرچھلت جانے والی نیٹکو ٹرک سینکڑوں بوریوں سمیت الٹ گیا۔ٹرک تباہ جبکہ ڈارئیور محفوظ رہے۔

نگر ( بیورو رپورٹ) کچے سڑک کا نقصان ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر سے گندم لاد کرچھلت جانے والی نیٹکو ٹرک سینکڑوں بوریوں سمیت الٹ گیا جس سے گندم گر کر کھائی میں اور ٹرکا اگلا حصہ پہاڑ سے ٹکرانے کے سبب تباہ جبکہ ڈارئیور محفوظ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک آج صبح ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر کی حدود میں کے کے ایچ کراس کر کے جو ں ہی کچے سڑک پر اترائی پر چل رہا تھا تو لوڑ اترائی میں اچانک بریک فیل ہو گیا جس کے بعد ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا۔ اس سے قبل کی لوڈڈ ٹرک گر جاتا ڈرائیور نے کمال ہشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرک کو پہاڑ کی جانب رخ موڑ دیا جس سے ٹرک پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد مین روڑ پر داہنی طرف گر گیا۔ ٹرک پر لدی تمام گندم کی بوریاں سڑک اور کھائی میں گر گئیں اور درجنوں کی تعداد میں بوریوں سے گندم بھی سڑک اور کھائی کی جانب بکھر گئی۔ خبر ملتے ہی محکمہء سول سپلائی کے اے سی ایس آئی راجہ ذولفقار علی خان پہنچ گئے اور رستہ واگزار کرانے سمیت گندم کو سنبھالنے کے کام کا آغاز کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلع نگر کے سب سے بڑے تجارتی مرکز اور تحصیل چھلت کے لئے پچھلے کئی سالوں سے میٹل روڑ کا ٹینڈر نہ ہو نے کے سبب جہاں علاقہ شینبر کی پینتس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی پریشان ہے بلکہ روڑ کچہ ہونے کے سبب کئی خطرناک حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc