معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ اور طلباء دونوں کی محنت لازم و ملزوم ہے۔ اساتذہ بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے پڑھائی کیساتھ مستقبل کیلئے گائیڈ لائن فراہم کریں۔ ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز شگر

شگر(عابدشگری)معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ اور طلباء دونوں کی محنت لازم و ملزوم ہے۔ اساتذہ بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے پڑھائی کیساتھ مستقبل کیلئے گائیڈ لائن فراہم کریں اور بچوں کی بہتر رہنمائی کریں۔عالیہ گرلز پبلک سکول کا شگر میں لڑکیوں کی بہتر اور معیاری تعلیم کیلئے گراں قدر خدمات ہے۔مناسب اور کم فیسوں میں غریب خاندان کی لڑکیوں کوایک معیاری انگلش میڈیم سکول میں پڑھنے کا خواب اس ادارے نے پوراکیا۔ان خیالات کا اظہار عالیہ گرلز پبلک سکول شگر میں سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز شگر محمد خان، ڈی ڈی او گرلز ہائیر سکینڈری سکول نثار حسین، اے ڈی آئی حیدر خان،ناصر حسین اور پرنسپل محمد صادق نے کیا۔عالیہ گرلز پبلک سکول شگر کی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک پررونق تقریب میں کیاگیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈی آئی ایس شگر محمد خان شگری تھا۔ تقریب سے سکول کی طالبات نے بھرپور اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شگر ذہین لوگوں کی مسکن ہے۔ ہمارے طلباء اور طالبات میں ذہانت کی کوئی کمی نہیں تاہم انہیں بہتر مواقعوں اور معیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔عالیہ گرلز پبلک سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں غریب خاندان کی ذہین طالبات جو کہ بھاری فیسیں ادا نہیں کر پاتے مناسب اور کم فیسوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جوکہ حیدر علی لادہ اور شیخ ذاکر حسین کی مرہون منت ہیں۔ جنہوں نے اس علاقے کی خواتین میں تعلیم کی زیور سے منور کرنے کیلئے اقدامات اٹھایا۔یہاں سے فارغ التحصیل لڑکیاں ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہے۔اس موقع پر پرنسپل محمد صادق نے سالانہ نتائج کا علان کردیا۔سکول کی سالانہ نتائج 99.8فیصد رہا۔مدیحہ مریم نے99فیصد مارکس لیکر پورے سکول سے اول،محمد علی قائم نے 98فیصد نمبر لیکر دوسری،محمد عمران معراج نے 97فیصد لیکر تیسرا،حمیرا بتول نے 95فیصد کیساتھ چوتھا اور مستجاب زہرا نے 94فیصد کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔جبکہ آٹھویں کلاس کی طالبہ ساجدہ بتول نے پورے اسوہ سسٹم میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے آخر میں مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc