ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ گئے ہیں اور اب عوام کی نگاہ عمران فاروق پر اور ہمارے قاید ہی ملک کو بچا سکتا ہے، بلتستان کو تعلیمی شعبے میں نظر انداز کرکے قوم کو پیچھا رکھا جارہا ہے۔ ولایت حسین

شگر(پ ر) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلتستان ریجن کے صدر ولایت حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو بچا سکتا ہے اور ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ گئے ہیں اور اب عوام کی نگاہ عمران فاروق پر اور ہمارے قاید ہی ملک کو بچا سکتا ہے انہوں نے کہا بلتستان کو تعلیمی شعبے میں نظر انداز کرکے قوم کو پیچھا رکھا جارہا ہے حکومت نے سرکاری سکولوں کا تعیلمی نظام کا بیڑہ غرق کیا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کی ارسلان چوھدری آئی ایس ایف میں ون مین شو کا کردار ادا کر رہا ہے۔نام نہاد کمیٹی بنا کر بلتستان ریجن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے۔کارکنان دن رات ایک کر کے پارٹی کو مظبوط کرنے میں مصروف ہے۔اور موصوف گرم بستر میں بیٹھ کر سازشی ٹولے کے ساتھ ملکر پی ٹی آئی کی ساخت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے عمران خان فوری نوٹس لے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc