بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز گلگت بلتستان کا کوئی پرسان حال نہیں۔سکولوں میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں۔ سکولوں میں چیکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ اپنے مرضی کا مالک بنا ہوا ہے

گلگت(نمائندہ خصوصی)بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز گلگت بلتستان کا کوئی پرسان حال نہیں۔سکولوں میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں۔ سکولوں میں چیکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ اپنے مرضی کا مالک بنا ہوا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز جہاں گلگت بلتستان کے نصف سے زائد بچے زیر تعلیم ہے۔ مناسب نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہوگیا ہے۔سکولوں میں اساتذہ کی کارکردگی جانجنے کیلئے کوئی نظام نہیں۔اس سے پہلے ان سکولوں کی نگرانی کیلئے سپروائزر تعینات تھے۔ جس کی وجہ سے سکولوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی تھی۔ تاہم ان سپروائزروں کی برخاستگی کے بعد سکولوں میں مناسب نگرانی کا سلسلہ نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کی کارکردگی پھر سے تنزلی کا شکار ہوگیا ہے۔ لوگوں نے حکام بالا اور منسٹری آف ایجوکیشن اور ڈائریکٹرجنرل بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نگرانی کیلئے بہتر طریقہ وضع کریں۔اور سپروائزر کو دوبارہ بحال کریں تاکہ سکولوں کی نظام بہتر طریقے سے جاری وساری رہ سکیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc