شگر نواحی گاوں میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا

شگر(عابدشگری) شگر تھگمو میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ جس کی زد میں آکر ایک کمرا مکمل خاکستر جبکہ دو کمروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق شگر کے گاؤں تھگمو میں گذشتہ رات 3بجے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک گھرمیں آگ لگ گئی۔آگ کی زد میں آکر ایک کمرا مکمل جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ باقی کمروں کونقصان پہنچنے سے پہلے مقامی افراد نے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم ان کمروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ جبکہ گھر میں موجود دیگر اشیاء جس میں زیورات اور نقد پیسے شامل تھے جل کر خاکستر ہوگئے۔گھر کا مالک کا نام حاجی حسین بتایا جاتا ہے جنہوں نے پیسوں اور زیوارات کو ایک الماری مین رکھا ہوا تھا ۔ جس کہ مکمل تباہ ہونے والے کمرے میں موجود تھا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc