روندو بلتستان سے تعلق رکھنے والا کارباری شخص راولپنڈی میں پُر اسرار طور پر ہلاک، قتل کے شبہے میں پشاور سے تعلق رکھنے والا کاروباری پارٹنر گرفتار۔

سکردو( کرائم نیوز) تحصیل روندو شوت سے تعلق رکھنے والے صادق علی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اسوقت دم توڑ گئے، جب ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر جواب دیا کہ مریض کے پورے جسم میں زہر سرائیت کرگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب صادق علی کا ٹیلی فون پر رابطہ انکے اہل خانہ سے ہوا تھا اور انہیں اطلاع دی تھی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال لے جایا رہا ہے۔ صادق علی ان دنوں راولپنڈی میں موجود تھے اور کاروبار کے پیشے سے منسلک تھے۔ اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے ان کے پرانے دوست کامران کے گھر کاروباری سلسلے میں مقیم تھے اور وہاں سے طبیعت خراب ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رات کے آخری پہر انکے ایک اور کاروباری شراکت دار اسماعیل نے گھر والوں کو اطلاع دے دی کہ وہ ہسپتال میں دم توڑ چکا ہے۔ اسماعیل کے مطابق ان کو اطلاع صادق کے نمبر سے کامران نے دی تھی۔ اس افسوسناک خبر کے بعد لواحقین نے مرحوم کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسکردو روانہ کر دی ہے۔ دوسری طرف کامران کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور تفتیش جاری ہے۔ مقتول کے وارثین میں تین کمسن بیٹے اور ایک بیٹی ہے جو کہ اپنے باپ کے قتل کے کیس کو لڑنے کی پوزیشن میں نہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc