اسلام کے لبادے میں خود کش حملے کرنے والوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔خطیب مرکزی جامع مسجد چلاس

چلاس(ابن نعیم )خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام کے لبادے میں خود کش حملے کرنے والوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں ،ایسے عناصر ملک دشمن ایجنسیوں کے کارندے ہیں جو مسلمان کا روپ دھار کر معصوم لوگوں کی جانیں لیتے ہیں ،ریاست پاکستان ان مذموم مقاصد کے حامل عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے ،یہاں کے باسی امن پسند ہیں اور ریاست پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائلی دار الحکومت تسلیم کرنے والا ملک امریکہ سن لیں مسلم ممالک متحد ہیں اور اپنے قبلہ اول کی حفاظت اور تحفظ کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم اُمہ اسلام کی بقا کیلئے آگے بڑھیں اور صیہونی طاقتوں کے خلاف جہاد کریں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا ہے یہ ملک پاکستان سمیت مسلم ممالک کا ازلی دشمن ہے،مسلم ممالک امریکہ کا سفارتی،تجارتی ،معاشی بائیکاٹ کریں اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیں اور واضح کریں کہ مسلمان پوری دنیا میں منظم اور متحد ہیں اور ایک دوسرے کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc