چلاس ائر پورٹ محلہ اور شاہین کوٹ میں بجلی بدترین لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 48 گھنٹوں تک جا پہنچا۔

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس ائر پورٹ محلہ اور شاہین کوٹ میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 48 گھنٹوں تک جا پہنچا۔صارفین کو شیڈول کے اوقات میں بھی بجلی نصیب نہیں ہے ،جبکہ سپیشل لائنوں سے بااثر افراد کے گھر روشن ہیں ،غریب اندھیروں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ، محکمہ برقیات کی ناقص کارکردگی پر عوام سراپا احتجاج ہیں اور احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجلی صارفین نے کہا کہ چلاس میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔۔غریب عوام بجلی کے لیے ترس رہے ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے بااثر افراد کے پاس سپیشل لائن لگی ہوئی ہیں جبکہ غریب لوگ کئی کئی دنوں تک اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمشنر دیامر نوٹس لیکر بجلی کی ابتر صورت حال کی بہتری کیلئے اقدامات کریں اور متعلقہ زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc