ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کا دیدار ضلع نگر سے گزر کر ہنزہ جانے والے تمام زائرین کے لئے ہر قسم کی سہولیات دینے کے لئے تمام اقدامات لئے جا چکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نگر

نگر ( بیورو رپورٹ) ضلع نگر سے گزر کر ہنزہ جانے والے تمام زائرین کے لئے ہر قسم کی سہولیات دینے کے لئے تمام اقدامات لئے جا چکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نگرنوید احمد کا بیان ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام زائرین جو ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کا دیدار کرنے ہنزہ جا رہے ہیں ان کو نگر کی حدود میں کسی بھی قسم کی سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنرآفس میں کنٹرولروم قائم کیا گیاہے زائرین کسی بھی ضرورت میں اسی سینٹرسے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ان کو کھانے پینے سمیت مناسب آرام کے لئے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انجمن حسینیہ نگر کی جانب سے پچاس رضاکار جوانوں سمیت دو ایمبولینسز بھی فراہم کردی گئی ہیں جو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ان زائیرین کی خدمت کریں گے۔ایک انسپکٹر اور موبائیل میں پانچ پولس جوان کو کے کے ایچ پر چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی لگا دیا گیا ہے جو زیرو پوائینٹ نگر سے ناصرآباد پل تک اپنی ڈیوٹی پرماموررہیں گے۔آر ایچ سی چھلت،سول ڈسپنسری سکندر آباد اور غلمت ہسپتال میں سپیشل ایمرجینسی یونٹ قائم کئے گئے ہیں جہاں ہر یونٹ میں ایک ڈاکٹرسمیت عملہ ۲۴ گھنٹے ڈیوٹی پرہے اور کسی بھی صرتحال میں بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔ ہیڈ کوارٹر میں ڈی سی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے لمحہ بہ لمحہ کی معلومات کے لئے سیکریٹری داخلہ کے دفتر سے رابطے میں ہے۔ڈپٹی کمشنرنے مذید کہا کہ زائیریں کی خدمت کے لئے پورا نگر حاضرہے ۔کھانا پینا ہو یا کسی اور چیز کی ضرورت کسی بھی وقت ڈی سی آفس فون کر کے زائیرین مستفیدہوسکتے ہیں ۔پولس کو مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر سیکورٹی کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خود ان تمام معاملات کی نگرانی کر رہا ہوں تاکہ ہمارے نگر کی حدودمیں دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مہمان زائیرین کی اچھی مہمان نوازی کی جاسکے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc