ایکسل پبلک سکول تسر کی جانب سے سالانہ امتحان کے نتائج کا باقاعدہ اعلان،مجموعی نتیجہ سو فیصد رہا،اہل علاقہ کا سکول اساتذہ اور انتظامیہ کو بہترین نتائج دینے پر خراج تحسین۔

شگر(عابدشگری)ایکسل پبلک سکول تسر کی جانب سے سالانہ امتحان کے نتائج کا باقاعدہ اعلان،مجموعی نتیجہ سو فیصد رہا،اہل علاقہ کا سکول اساتذہ اور انتظامیہ کو بہترین نتائج دینے پر خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ایکسل پبلک سکول تسر شگر نے سالانہ امتحان 2017کے نتا ئج کا اعلان کردیا گیا،سکول کا مجموعی نتیجہ سو فیصد رہا،نرسری کلاس کے طالبعلم ابیہہ بتول نے سو فیصد رزلٹ حاصل کر کے سکول ٹاپر کا اعزاز اپنے نام کیا ۔رزلٹ اعلان کے حوالے سے پر وقارتقریب بھی منعقد ہوئی ،تقریب میں بچوں سمیت والدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے جوق درجوق شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول ہذاکے پرنسپل نجیب اللہ انوازکاظمی کا کہنا تھا کہ سکول کا رزلٹ سو فیصد آنا طلبہ کی ذاتی محنت سمیت اساتذہ کی مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسل پبلک سکول ماضی میں بھی بہترین بتائج دیتے ہوئے قوم کے معماروں کو علم کے ہنر سے فیض یاب کراتے رہیں گئے۔تقریب سے مہمان خصوصی مولانا علی خان نادم نے بھی خطاب کیا،خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ایکسل پبلک سکول تسر کے انتظامیہ اور اساتذہ شاندار رزلٹ دینے پر مبارک بادکے مستحق ہے۔انہوں نے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ والدین کی بھی بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اساتذہ کاساتھ دیں،تا کہ ہمارا معاشرہ ترقی کے راہوں پر گامزن ہو سیکں۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی و دیگر نے پوزیشن ہولڈز میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc