ہزہائینس پرنس کریم آغا خان الحسینی نے اسلام آباد میں صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) اسلام آبادمیں صدر ممنون حسین سے ہزہائینس پرنس کریم آغا خان نے ملاقات کی .ملاقات میں شہزادی زارا اوردیگر افراد وفد میں موجودتھے.صدر ممنون حسین نے پاکستان میں آغا خان فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان عالمی امن و استحکام اور ہم آہنگی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ، ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لئے آغا خان فاؤنڈیشن نے شاندار خدمات انجام دیں، ہزہائنس پرنس کریم آغاخان نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی، طبی اور دیہی ترقی کے سلسلے میں خدمات میں اضافہ کیا جائے گا، پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے کے لیے مزید پروگرام شروع کیے جائیں گے، ایوان صدر میں پرنس کریم آغاخان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc