انجمن مہاجرین کرگل لداخ 1971 کا ایک تعزیتی ریفرنس میں شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے خصوصی قران خوانی کی گئی۔

سکردو(نامہ نگار) انجمن مہاجرین کرگل لداخ 1971 کا ایک تعزیتی ریفرنس میں شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے خصوصی قران خوانی کی گئی تعزیتی ریفرنس سے صدر محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے شہید کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں اس طرح ایماندار فرض شناس افسر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد پولیس جیسے محکمے کو بہتر بنانے جوائن ہوا اور زندگی بھر سادگی کی زندگی گزارا تھا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کی شہید اشرف نور کو ستارہ جرات دیا جائے اور ان کے بیٹے کو محکمہ پولیس میں ڈی ایس پی پر بھرتی کیا جائے تعزیتی ریفرنس سے انجمن مہاجرین کرگل لداخ کے جنرل سیکرٹری حافظ بلال زبیری نے کہا ملک کو دہشت گردوں سے بہت بڑا خطرہ مگر ملک ہے مگر ہمارے پاک ارمی اور پولیس جس طرح ان کا مقابلہ کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے اور کہا شہادت صرف نصیب والوں کو ہی نصیب ہوتا ہے شہید اشرف نور کو جام شہادت نصیب ہوا اور ان کی شہادت پوری قوم و ملت کیلئے باعث فخر ہے وطن کے خاطر اپنی جان دیا اور جو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا اجلاس میں دیگر مقررین فدا حسین محمد حنف ایکس صوبیدار میجر غلام قادر محمد نذیر ٹھیکدار محمد بشر ٹھیکدار علی سرمو محمد اقبال غلام حسین چنگیزی غلام عباس اور ڈاکٹر انور علی رینگچن نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہید اشرف کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور اظہار ہمدردی پیش کیا گیا

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc