چلاس کے سرکاری اسکولوں میں عید میلاالنبی کا انعقاد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ کفر وشرک کے فتوں کی بارش۔

چلاس( پ،ر) عید النبی کے سلسلے میں پورے گلگت بلتستان کی طرف ضلع دیامر کے کچھ سرکاری اسکولوں میں پہلی بار سرکاری سطح پر میلاد النبی(ص) منایا گیا۔ بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر مخصوص افراد کی جانب سے مسلسل اس عمل کو غیراسلامی قرار دیکر مہم چلایا جارہا ہے۔ مذہبی شخصیات کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اس قسم کے رسم کے دیامر کے سرزمین تک پونچنا اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ زمانہ بدل گیا ہے اور لوگ دین میں نئی نئی چیزوں کو شامل کرکے گناہ کرتے ہیں یہ عمل دیامر کی روایات کے خلاف ہیں اورآئندہ کیلئے یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ سرکاری سطح پرانعقاد محفل میلاد کے خلاف کفر اور بدعت کے فتوں نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کرکے حکومت کو سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ آیا وہ کونسی قوتیں ہے جو گلگت بلتستان اس قسم کے معلامات کو زیر بحث لاکر امن کی فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc