دی فرسٹ مائیکرو کریڈیٹ بینک نگر نے ضلع نگر میں پہلا اے ٹی ایم مشین نصب کردیا ۔ کے کے ایچ پر چلنے والوں ،کاروباری اور سیاحوں کے لئے فوری اور چوبیس گھنٹے رقم حاصل کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی ۔

نگر ( اقبال راجوا) دی فرسٹ مائیکرو کریڈیٹ بینک نگر نے ضلع نگر میں پہلا اے ٹی ایم مشین کھول ضلع نگر میں اے ٹی ایم کی سہولت دینے کی تاریخ رقم کر لی ۔ کے کے ایچ پر چلنے والوں ،کاروباری اور سیاحوں کے لئے فوری اور چوبیس گھنٹے رقم حاصل کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی ۔آج ضلع نگر میں پہلی مرتبہ کسی بھی بینک کی جانب سے عوام کو اے ٹی ایم مشین کے زریعے بینکوں سے رقوم نکلوانے کے لئے سسٹم کا افتتاح کیا گیا۔ دی فرسٹ مائیکرو کریڈیٹ بینک میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب مختصر تقریب منعقد ہوئی علاقے کے عمائدین نے ادارے اور عوامی سہولت کی کامیابی کے لئے دعا کے بعد دی فرسٹ مائیکرو کریڈیٹ بینک کے لائیبیلیٹی منیجر حبیب الرحمان نے ضلع نگر کے معروف ایمپورٹ ایکسپورٹ کے تاجر محمد عالم سمیت بینک کے کئی دیگر بڑے کھاتہ داروں کو اے ٹی ایم کارڑ حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم کی سہولت سے ضلع نگر میں جدید بینکنگ کی سہولیات دستیاب ہونگی اور عوام کو اپنے کسی بھی مشکل میں رقوم نکلوانے کے لئے چوبیس گھنٹے بینک کی سہولت دستیاب ہو گی ۔ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کی ضلع نگر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے ٹی ایم کی سہولت عوام کو دینے کا شرف ہمیں حاصل ہو گیا ہے۔ فرسٹ مائیکرو کریڈیٹ بینک نگرکے منیجر ذوالفقار علی نے کہا کہ ہمیں اپنے گاہکوں کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم کی اشد ضرورت تھی جو اللہ کے فضل و کرم سے پوری ہو گئی۔ ہم علاقے کی عوام اور اپنے معزز گاہکوں کو اس جدید سہولت کی فراہمی پر اپنے ادارے کے اعلیٰ زمہ داروں باالخصوص آج افتتاح کے لئے آنے پر منیجر حبیب الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc