اسلام آباد امام بارگاہ پر حملہ حکومت کی ناکامی کا می کا منہ بولتا ثبوت ہے۔موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکامی سے دو چار ہیں عوام کی جان و مال جس حکومت میں محفوظ نہیں ان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کے لئے مخلص نہیں ہے تو ہم کس طرح ٹیکس دینے کے لئے کس طرح تیار ہوں گے۔ خطیب جامع مسجد شگر

شگر(نامہ نگار) علمامیہ امامیہ شگر کے صدر و سید طہٰ الموسوی شمس الدین نے جامع مسجد امام زمانہ میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد امام بارگاہ پر حملہ حکومت کی ناکامی کا می کا منہ بولتا ثبوت ہے۔موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکامی سے دو چار ہیں عوام کی جان و مال جس حکومت میں محفوظ نہیں ان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کے لئے مخلص نہیں ہے تو ہم کس طرح ٹیکس دینے کے لئے کس طرح تیار ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن حکومت ان دھماکوں کے اسباب جان کر اس کی سدباب کی طرف توجہ دینے کے بجائے اعلی عدلیہ کی جانب دئیے گئے فیصلے کا واویلا مچانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی گمشدگی اور ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باؤجود بازیاب نہ کرنے پرپنجاب حکومت کی تعصبانہ روئے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ایک غندہ وزیر کی زیر عتاب ہے جو اپنے مخالفوں کو زیر کرنے کیلئے ہر غیر قانونی حربہ استعمال کرتا ہے مگر کسی کو ان کی رٹ کو چیلنج کرنے کی مجال نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی شیعہ بے گناہ مختلف جیلوں میں بند ہے انہیں فروی طور رہا کیا جائے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc