جبری ٹیکس کے خلاف عوامی احتجاج اور شٹرڈاون ہڑتال وقتی طور کیلئے موخر۔ عوامی ایکشن کمیٹی نےاعلان کردیا

سکردو( نامہ نگار) یادگار شہداء سکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے گلگت بلتستان میں پرنس کریم آغا خان کی آمد تک ٹیکس کے خلاف احتجاج شٹرڈوان کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے بین مسالک ہم آہنگی کی فضاء کو مذید مستحکم کرنے کیلئے فرقہ اسماعلیہ کے حاضر امام پرنس کریم آغا خان چونکہ گلگت بلتستان کا دورہ کرنے والے ہیں لہذا اُن کے احترام میں ٹیکس مخالف تحریک کو وقتی طور کیلئے معطل کیا ہے۔

دوسری طرف حکومت نے مقامی سطح پر نافذ کردہ غیر قانونی ٹیکس کو معطل کرکے نوٹفیکش جاری کیا ہے لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیکس آرڈننس 2012 کو مکمل طور پر ختم نہیں کرتے ہمارا احتجاج جاری ہے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc