پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا، گلگت بلتستان کا سپوت ایڈیشنل آئی جی اشرف نورگن مین سمیت شہید۔

پشاور (نیوز آن لائن) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس افسر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا،جس میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اشرف نوراور گن مین شہیدجبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ،دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی آواز سنی گئی،دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،دھماکے میں اے آئی جی اشرف نور اور گن مین موقع پر شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

اُنکی میت کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سکردو لیا جارہا ہے سکردو میں انکا نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائے گا جبکہ اُنکی تدفین اُنکے آبائی گاوں سرمیک بلتستان میں ہوگی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc