وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی پریشانیوں میں مزید اضافہ،پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب وزیر اعلیٰ کے حوالے سے ایک اور سنسنی خیر دعوٰی سامنے آگیا۔

گلگت( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما جمیل احمد نے دعوٰی کیا ہے کہ بہت جلد وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونگے، اُنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا نہیں بلکہ صرف محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا وزیر اعلیٰ ہے جہاں وہ سرکاری منصوبوں کی بندر بانٹ کو ذمہ داری سمجھ بیٹھا ہے۔ گلگت بلتستان کے حکمرانوں کا ایک دوسرے کے خلاف اس قسم کے بیانات ویسے تو سیاسی وار کا حصہ ہوتا ہے لیکن یہ بات ایک حقیقت ہے کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کے بجائے ہمیشہ عوام دشمن فیصلے کرتے ہیں۔ اُنکی جعلی ڈگری کے حوالے سے بہت پہلے سے عوام میں باتیں گردش کر رہا ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس قسم کی ڈگری رکھتے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc