ڈسٹرک ہیڈکوارٹر کھرمنگ کا مسلہ حل ہونے کے قریب آغا محمد علی شاہ کی کوششوں سے میونسپل ایریا کا تعین ہوگیا،جلد عملدرآمد کا امکان۔

کھرمنگ( نامہ نگار) ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ کیلئے منتخب گوہری سے ملحق میدان کیلئے مادھوپور اور گوہری کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے اوراہلیان گوہری اس میدان پر قابض ہیں لیکن عدالت سے فریقین کے حق میں کئی بار فیصلے بھی آچُکے ہیں۔ یہ میدان چونکہ مستقبل کی ضرورت کے مطابق وسعت رکھتے ہیں اس وجہ سے حکومت گلگت بلتستان نے اس میدان پر ضلعی ہیڈکوارٹر بنانے کیلئے نوٹفیکشن بھی جاری کیا تھا لیکن خالصہ سرکار کی غلط تشریح اور عوام کو معاوضہ نہ ملنے کی خبروں کے بعد اس میدان پر قابض اہلیان گوہری نے بغیر معاوضے کے حکومت کو دینے سے مکمل طور پر انکار کردیا۔ جبکہ دوسرے فریق مادھوپور والے اس معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار نظر آتا ہے لیکن اس معاملے میں افہام تفہیم نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت ضلع کھرمنگ ایک طرح سے مسائلستان بنا ہوا ہے نمائندے نے عوام کو ہیڈکوارٹر کے مسلے میں الجھا کر میڑٹ کی دھیجیاں اُرا رہے ہیں۔ اس وقت کہا یہ جارہا ہے کہ آغا محمد علی شاہ نے حکومت کو ایک پرپوزل پیش کیا تھا جس میں پاری سے لیکر مادھوپور تک کے علاقے کو میونسپل آیریا میں شامل کرکے بہت جلد ضلعی دفاتر کی تعمیر کیلئے سفارش پیش کیا ہے جس پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد کا امکان ہے۔ دوسری طرف اہلیان مہدی آباد اس حوالے ناخوش نظر آتا ہے کتی شو والوں کے الگ خدشات ہیں لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے کھرمنگ بلارگو سے کتی شو داپا تک کے عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا چاہئے تاکہ مزید انتشار کا باعث نہ بنے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc