وزیر اعظم ہنر مند پروگرام نیوٹیک نے دیامر کے سینکڑوں نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کے بعد سند دینے سے انکار کر دیا،نیوٹیک دیامر کے ذمہ داروں کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج ۔

چلاس (بیورورپورٹ) وزیر اعظم ہنر مند پروگرام نیوٹیک نے دیامر کے سینکڑوں نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کے بعد سند دینے سے انکار کر دیا،نیوٹیک دیامر کے زمہ داروں کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ ایک سال آٹھ ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ٹریننگ یافتہ طلبہ کو ان کے ڈپلومہ نہیں مل سکا۔چلاس میں احتجاج کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ ہم نے مسلسل ۶ ماہ تک ٹریننگ حاصل کی اور فارغ ہونے کے بعد اب تک سند نہیں دیا جارہا ہے گر ڈپلومہ نہیں دینا تھا تو چھ ماہ تک ہم کیوں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہنر مند پروگرام کے نام پرہمارے مستقبل کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ڈیڑھ سال سے زیادہ کاعرصہ گزر جانے کے بعد بھی ہمیں سند نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت کوباور کراناچاہتے ہیں کہ ہماراحق ہمیں دیا جائے اور ہمارے ساتھ مذاق بند ہونا چاہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نوٹس لیکر نیو ٹیک میں ٹریننگ حاصل کرنے والے طلبہ کے سند فوری دلوانے کے احکامات جاریں کریں تاکہ طلبہ کسی شعبے میں روزگار حاصل کرسکیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc