معذور ایسوسی ایشن دیامر کے ایک وفد کا کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ سے ملاقات ، معذور آفراد کو ہر شعبے میں نظر انداز نہیں کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی۔

چلاس(بیورورپورٹ)معذور ایسوسی ایشن دیامر کے ایک وفد کا کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ سے ملاقات ،دیامر میں معذور آفراد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ڈیس ایبل پرسن کا ایک وفد نے صدر معذور ایسوسی ایشن دیامررفیع اللہ کی قیادت میں کمشنر دیامر سے ملاقات کی اور ضلع بھر میں معذور آفراد کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے دیامر میں تمام معذور آفراد کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معذور آفراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری زمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو دسمبر کو عالمی یوم معذور ڈے کے موقع پر چلاس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا اور اس موقع پر معذور آفراد کی مدد کے ساتھ ساتھ ان کو تمام بنیادی حقوق بھی دیئے جائیں گے ۔ملاقات کے دوران کمشنر دیامر کی مخلصانہ جذبات پر معذور آفراد نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ کمشنر دیامر چلاس میں معذور آفراد کو ہر شعبے میں نظر انداز نہیں کریں گے اور ان کے مسائل کو حل کریں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc