چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کا دورہ نگر ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ ضلع نگر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہائی، عوام نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔

نگر ( اقبال راجوا) مجھے یقین ہے کہ میں بہت جلد تمام منصوبوں کے PC4 کے منظوری کی مبارکبادی لے کر نگر کا ایک اور دورہ کروں گا،نگر کے لوگ باغیرت اور بہادر ہیں پاکستان سے محبت کے سلسلے میں ہم سب کو نزاکتوں کا خیال رکھنا چاہیئے۔ چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا اپنا پہلا سرکاری دورہ نگر کے دوران عوام اور ممبران اسمبلی نگر جاوید حسین اور رضوان علی سے دبنگ وعدہ ۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے اپنے دورے کا آغاز زیرو پوائنٹ پر پاک آرمی یادشہداء پر پھولوں کا گلدستاہ چڑھا کر کیا۔ یاد شہداء نگر پر انہیں ممبر اسمبلی جاوید حسین اورڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد اور تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے استقبال کر کے کیا ۔دو نو عمر بچوں نے چیف سیکریٹری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ چیف سیکریٹری پاک آرمی کے یاد گار شہداء پر چلے گئے اور شہداء کی ایثال ثواب کے لئے دعا کی ۔ ضلعی پولس کے ایک چاق وچوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ چیف سیکریٹری ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ضلعی اداروں کی سربراہان کی بریفنگ سننے کے لئے کانفرنس ہا ل میں رک گئے جہاں اسسٹنٹ کمشنر نگر نوید احمد نے ضلعی اداروں کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری نے اداروں کے سربراہان سے منصوبوں سے متعلق سوالات بھی کئے، انہوں نے ضلعی آفیسران کو اپنی کارکردگی مذید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے بعد انہوں نے سکندر آباد سکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا اور پولیو مہم کو بہترین انداز میں مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔ تیس بیڈ ہسپتال نگر سکندر آباد گئے اور ہسپتال کی پوری عمارت کا معایئنہ کیا۔ایکسئین بی اینڈ آر نگر اقبال حسین نے انہیں ہسپتال کی تعمیر کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی۔چیف سیکریٹری راکا پوشی غلمت میں عمائدین نگر سے ملاقات کی اور کہا کہ نگر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیکریٹری سیاحت کو نگر کے تفصیلی دورے پر بھیجا جائے گا جو نگر میں سیاحت کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ہر قسم کے سفارشات اور منصوبہ کر کے دفتر میں جمع کرئیں گے۔انہوں نے ضلعی کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے بتایا کہ ضلعی کمپلیکس اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے سیکریٹری داخلہ،سیکریٹری فائنانس اور سیکریٹری ورکس پر مشتمل کمیٹی قائم کر کے پندرہ دن کے اندر سفارشات مرتب کر کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سے دس دنوں میں محکمہء زراعت اور محکمہء لائیو سٹاک کے دفاتر قائم ہوجائیں گے۔ انہوں نے نگر خاص میں ڈپٹی کمشنر کو کیمپ آفس قائم کر کے عوام کو سہولیات پہنچانے کی بھی ہدایت کی ۔چیف سیکڑیٹری نے کہا کہ نگر قوم بہادر اور باغیرت ہے ۔ میں نے ضلع نگر کے لئے ایک اچھا ڈی سی دینے کے لئے تاخیر کیا جس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ نگر میں سیاحت کے فروغ کے لئے گیسٹ ہاؤسز کے قیام کے لئے قرضے دئے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کو اپنا اولین ترجیح بنائیں۔ہم حکومتی کام کرنے والے آفیسرز کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔نگر کے ممبرن اسمبلی عوامی امور میں بے حد دلچسپی لیتے ہیں ۔ وہ میرے دفتر صرف عوامی مسائل کے حل کے لئے آتے ہیں انہوں نے کبھی بھی زاتی مفاد کی خاطر مجھے کسی کام کا نہیں کہا ہے۔ سرکاری ملازمین کاقانون کے نفاز کے لئے کسی بھی قسم کی حفاظت کے لئے خصوصی تعاون دی جائے گی۔چیف سیکریٹری نے تحصیل شینبر اور پسن مناپن کا ایک مرتبہ پھر تفصیلی دورہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ممبران اسمبلی جاوید حسین ،اور رضوان علی نے چیف سیکریٹری کے دورہء نگر کو نہایت مفید قرار دیا اور اور ان کی نگر کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ ساس ویلی میں دس بیڈ ہسپتال کی تعمیر کے تکمیل کی بریفنگ کے بعد ہسپتال کی عمارت کا مکمل معائینہ کیا اور بعض معمولی نقائص کی نشاندہی بھی کی۔ ساس ویلی سے ہوتے ہوئے نگر خاص پہنچے اور ڈونگس میں میر محل میں عوام سے براہ راست ملاقات کی۔ حلقہ ۵ نگر کے یونین کونسلات کے مسائل سابق چئیرمین ضلع کونسل استاد قلب علی اور معروف سماجی کارکن محمد دین نے بیان کئے جبکہ حلقہ پانچ نگر کے عمائدین کی جانب سے سابق ممبر و چئیرمین ضلع کونسل عبدالکریم نے سپاس نامہ پیش کیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبے پر چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ میں اپنا اگلا دورہ اس وقت کروں گا جب تمام منصوبوں کے پی سی فور منظور ہو نگے جو عنقریب تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ اپنے تفصیلی دورہ مکمل کر نے کے بعد چیف سیکریٹری واپس ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں تمام سرکاری سکولوں سے منتخب اساتذہ اور ڈی ڈی اوز سے ملاقات کی۔ اور شام کے وقت صوبائی دارالحکومت گلگت روانہ ہو گئے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc