ماہ ربیع الاول کا چاند نظرآگیا،یکم ربیع الاول1439 کل بروز پیر20نومبر2017اور 12ربیع الاول یکم دسمبر2017بروز جمعہ ہوگی۔

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے،یکم ربیع الاول1439 کل بروز پیر20نومبر2017اور 12ربیع الاول یکم دسمبر2017بروز جمعہ ہوگی۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں یونی ورسٹی روڈپر واقع میٹ کمپلیکس میں ہوا جبکہ ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس چاروں دارالحکومتوں میں واقع دفاتر میں منعقد ہو ئے۔مرکزی کمیٹی نے چاند کی رویت کےبارے میں شرعی فیصلے کے بعدماہ ربیع الاول 1439کے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc