حکومت 23نومبر سے پہلے لاگو کئے گئے تمام ٹیکسز کا خاتمہ فوری ممکن بنائے اور جلد اس حوالے سے نوٹفیکیشن منظرعام پر لائے ورنہ ڈیڈلائن کے بعد کی تمام تر صورتحال کا ذمہ دار موجودہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت بلخضوص کونسل کے اراکین پر عائد ہوگی۔ آل پاکستان مسلم لیگ

سکردو( پ،ر) آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر نے کہا کہ حکومت 23نومبر سے پہلے پہلے گلگت بلتستان کے عوام پر لاگو کئے گئے ٹیکسز کا خاتمہ فوری ممکن بنائے اور جلد اس حوالے سے نوٹفیکیشن منظرعام پر لائے ورنہ ڈیڈلائن کے بعد کی تمام تر صورتحال کا ذمہ دار موجودہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت بلخضوص کونسل کے اراکین پر عائد ہوگی چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر کا مذید کہنا تھا کہ سب سے بڑی طاقت عوام ہے عوام کی طاقت کے سامنے بڑے بڑے برج نہ ٹھہر سکے تو موجودہ حکومت جو اس وقت نیب زدہ اور کرپشن زدہ ہے اور وفاق میں ان کی حکومت مفلوج ہے اور گلگت بلتستان میں بھی ان کی حکومت کو مکمل طور عوامی مظاہروں کے شدید زلزلے نے زہئنی طور مفلوج کیا ہوا ہے شاید عوامی سونامی احتجاجی زلزلے کے جھٹکے مذید آنے سے پہلے بہتری اسی میں ہے 25لاکھ عوام جو اپ کسی ایک مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں بلاکسی بہانے کے مطالبات پوری کرکے اپنے آنے والے کل کو سڑنے سے بچائے عوام کے شعور و آگاہی کا شاید اعوان میں بیٹھے آرکان اسمبلی کو اندازہ نہیں کی عوام کی طاقت سے اسمبلیوں میں پہنچے اور یہی عوام ان کو اس طوفان کے مانند بہا کے لے جاے گا کہ تمہاری داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc