گلگت بلتستان میں عوامی احتجاج کا عمرانی تجزیہ ۔ تحریر : ذوالفقار علی کھرمنگی

پچھلے دو دنوں سے ہونے والے عوامی احتجاج نے گلگت بلتستان کی سر زمین پر عجیب و غریب گہما گہمی پیدا کی ہے .بلکہ یوں کہے اس سلسلے احتجاج نے عوام کو خواب غفلت سے بیدار کر لیاہے.گلگت بلتستان کی تاریخ گواہ ہے یہاں کے عوام نے اس سے پہلے گندم سبسڈی کے علاوہ قومی شناخت کے معمولے کو لے کر کھبی اس طرح کی کامیاب ہرتال اور جلسے منعقد نہیں کیے تھے .دیامر سے لے کر کھرمنگ کے آخری سرحد کے عوام کا بیک وقت قومی اہم ایشو کے لیئے جمع ہونا یقیناّ معجزے سے کم نہیں ہے.اس احتجاج نے یہ ظاہر کیا کہ یہاں کے عوام اب اپنی آئینی حقوق کے معمولے کو کافی اہمیت دیتے ہیں.اور یہاں کے عوام اس معمولے کو لے کر اپنے مستقبل کے بارے میں کافی مضطرب و فکر مند دکھائی دے رہے ہے.اس لئے اب وہ موجودہ حکومت اور وفاق پرست پارٹیوں کے ساتھ دینے کے بجائے عوامی ایکشن کمیٹی جیسی قومی اتحاد کے ساتھ قدم ملا کر چل رہے.عوامی ایکشن کمیٹی جیسے نوزائیدہ اتحاد کی کامیابی کی بڑی وجہ عوام کا قومی جماعتوں پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے تو دوسری طرف اس جماعت یا کمیٹی میں موجود رہنماوّں کا عوامی مسائل کی متعلق سنجیدگی اور مختلف فورم پر مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی کوششیں ہے.ویسے یہاں کے عوام کسی بھی طرح سے ٹیکس دینے کے مخالف نہیں ہے بلکہ یہاں کے عوام کا ایک معصومنہ مطالبہ ہے وہ یہاں کی شناخت بذریعہ آئینی حقوق کا ہے.اگر حکومت آئینی حقوق دے تو یہاں کے عوام ٹیکس دینے کے لئے تیار کھڑے ہے.لیکن اس معمولے میں کشمیر ایشو کے لے کر ہماری حکومت دیوار بنی ہوئی ہے تو یہاں کے عوام کا بھی اس مسئلے کو مدنظر رکھ دوسری تجاویز دیتے ہے جس میں اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی اور کشمیر طرز کی حکومت کا قیام شامل ہے. لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل نظرانداز اور جی بی میں بڑھتے ہوئے بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے اب عوامی احتجاج میں مکمل اضافہ ہو رہا ہے.اس بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج کی وجہ سے مستقبل میں وفاقی حکومت مسائل کا شکار ہو سکتا ہے.اس لئے حکومت کا ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ان عوامی ڈیمانڈ پر جلد عملدرامد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کسی بھی قوم کو ذیادہ عرصے تک ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے ہیں.اس لئیے حکومت کو علاقے کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی اشد ضرورت ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc