گلگت بلتستان میں انجینئر ز کی پوسٹوں پر ڈپلومہ ہولڈر سب انجینئر کو اندرون خانہ کھپانے کی کسی بھی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔انجینئرز کی پوسٹوں پر سب انجینئرز کو اپ گریڈ کرکے تعینات کرنا انجینئرز کی توہین ہے۔ انجینئرز ایسوسی ایشن شگر

شگر(عابدشگری)گلگت بلتستان میں انجینئر ز کی پوسٹوں پر ڈپلومہ ہولڈر سب انجینئر کو اندرون خانہ کھپانے کی کسی بھی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔انجینئرز کی پوسٹوں پر سب انجینئرز کو اپ گریڈ کرکے تعینات کرنا انجینئرز کی توہین ہے۔اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔انجینئرز ایسوسی ایشن شگر کے عہدیداران سلیم اصغر،سکندر علی ،محمد سلیم اور دیگر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انجینئرز کیساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔انجینئرز کی پوسٹوں پر اندرون خانہ سب انجینئرز کو اب گریڈ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ PECقانون کی خلاف ورزی ہے۔اس قسم کی کوششوں سے گلگت بلتستان کے انجینئرز میں بے چینی اور کرب کی لہر ڈور رہی ہے۔سب انجینئر ز کو گریڈ 17دے کر انجینئرز کی پوسٹوں پر اپ گریڈ کرنے کی سمری بھی اعلی حکام کو بھیج دی گئی ہے۔انجینئرز ایسوسی ایشن اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔اور فیصلہ واپس نہیں لیا گیا توشدید احتجاج کرینگے۔نہوں نے کہا کہ حال ہی میں PWDمیں NTSکے ذریعے سب انجینئرز کی پوسٹ آئی تھی۔ جس کیلئے انجینئرز نے بھی فرام جمع کیا تھا لیکن مسترد کیا گیا ور اب انجینئرز کی پوسٹ پر سب انجینئرز کو اپ گریڈ کرنا کھل کھلا ناانصافی اور انجینئرز کیساتھ ظلم اور اس پوسٹ کی توہین ہے۔لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف انجینئر واپڈا،سکریٹری تعمیرات عامہ ،و برقیات،وزیر تعمیرات و پاور اور وزیر اعلیٰ فوری طور اس کا نوٹس لیتے ہوئے انجینئر کیساتھ ہونے والی ناانصافی ازالہ کریں اور ان پوسٹون کو جلد مشتہر کرکے اہلیت والے امیدوارون کا شفاف طریقے سے تعیناتی عمل میں لایا جائے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc